13 نومبر، 2017، 11:14 AM

یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

سعودی عرب نے عراق ، شام ،قطر، یمن اور لبنان کے عوام کے خلاف معاندانہ اقدام کے ذریعہ نفرت کے بیج بو دیئے ہیں یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کے خلاف بہت بڑا مظاہرہ ہوا ہے جس میں سعودی عرب سےنفرت اور بیزاری کا اظہار کیا گيا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے عراق ، شام ،قطر، یمن اور لبنان کے عوام کے خلاف معاندانہ اقدام کے ذریعہ نفرت کے بیج بو دیئے ہیں عرب عوام میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور اس کے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان کے بارے میں شدید نفرت پائی جاتی ہے عرب عوام سعودی بادشاہ کو ٹرپم کا نوکر اور غلام قراردیتے ہوہیں یمن کے دارالحکومت صنعا میں یمنی عوام نے سعودی عرب سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے چند عرب ممالک اور امریکہ کے ہمراہ یمنی عوام کے خلاف جنگ مسلط کررکھی ہے اس جنگ کو ڈھائی سال ہوگئے ہیں لیکن سعودی عرب اپنے ہولناک جرائم اوربربریت کے باوجود اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا۔ یمن پرسعودی عرب کی بربریت میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1876631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha